31 مارچ تک آر یا پار ہو جائے گا
حکومت کیخلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اکتیس مارچ تک آر یا پار ہو جائے گا، 72 گھنٹے میں جہاں فیصلے ہونے ہیں ہوجائیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر عدم اعتماد آج پیش ہو گئی تو پیر کے روز ووٹنگ مکمل کرلی جائے گی، ملکی سیاست میں آج بھٹو نہیں زرداری خاندان ہے۔
شیخ رشید نے بتایا کہ ساری زندگی اپنے ٹکٹ پر الیکشن لڑتے رہے مگرعمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، ن لیگ کے جلسے میری توقع سے زیادہ کمزورہیں، بلاول کی ریلی سےزیادہ ہماری سکیورٹی تھی۔
31 مارچ تک آر یا پار ہو جائے گا
وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی، شاہ محمود قریشی نے بات کی لیکن مجھے کسی خط کا علم نہیں ہے، ملکی اداروں کا ترجمان نہیں سپورٹرہوں، اسٹیبلشمنٹ صرف پاکستان کیساتھ ہے۔