شیخ رشید کا سندھ میں گورنر راج کا مطالبہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سندھ میں گورنر راج کا مطالبہ کر دیا ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو سندھ میں گورنر راج کی تجویز دی ہے.

انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی جارہی. وزیر داخلہ نے کہا کہ سندھ ہاوس میں مقیم لوگوں کا معاملہ ان کے حلقے کے لوگوں پر چھوڑتے ہیں، جو لوگ وہاں موجود ہیں وہ جانیں اور ان کے حلقے کے لوگ جانیں. ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ سندھ کے لوگوں کا پیسہ سندھ ہاوس میں اراکین اسمبلی کا سودا لگانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

شیروں کی قوم کا سردار نواز شریف جیسا گیدڑ ہو گا تو وہ ہار جائے گی

شیخ رشید نے دو ٹوک کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگا دیا جائے تاہم اب یہ وزیراعظم کا اختیار ہے کہ وہ کیا کرتے ہیں۔ دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ میں گورنر راج کی کوئی بھی تجویز زیر غور نہیں ہے جبکہ ایک صحافی کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا سندھ میں گورنر راج کی تجویز پر غور کیا جائے گا.

Back to top button