شیخ وقاص اکرم نےفواد چودھری کیخلاف ہرجانےکادعویٰ کردیا

پارٹی کے سینئر رہنما شیخ وقاص اکرم نے اپنی ہی جماعت کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے فواد چوہدری کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف جھوٹے اور توہین آمیز بیانات دیئےہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ شیخ وقاص ایک باعزت شہری اور قومی اسمبلی کے منتخب رکن رہے ہیں، اور فواد چوہدری کی جانب سے کی گئی بیان بازی سے ان کی ساکھ اور شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج سہیل شیخ نے ابتدائی سماعت کے دوران فریقین سے ابتدائی دلائل طلب کر لیے اور کیس کی مزید سماعت 12 جولائی تک ملتوی کر دی۔
