شیر افضل مروت کاعمران خان کی رہائی کیلئےتنہا احتجاج کرنے کا اعلان

سینیئر سیاستدان و پاکستان تحریکِ انصاف کے باغی رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے تنہا احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔

شیرافضل مروت کامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ پرامن انداز میں احتجاج کریں گے اور عمران خان کے حق میں آواز بلند کریں گے۔پولیس کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ انہیں روکے، کیونکہ وہ آئینی دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کریں گے۔

رکن قومی اسمبلی نے واضح کیاکہ وہ ظلم کے آگے نہ جھکیں گے اور نہ خاموشی اختیار کریں گے۔اگر ان کے احتجاج میں رکاوٹ ڈالی گئی تو وہ اپنے آئینی حق کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔

شیر افضل مروت کے مطابق احتجاج کے دوران عوام کو اس بات سے آگاہ کیا جائے گا کہ حقیقی آزادی کے لیے عمران خان کیوں ضروری ہیں اور ان کی رہائی ملک کے مستقبل کے لیے کیوں ناگزیر ہے۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تھے، تاہم عمران خان کی گرفتاری کے بعد انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔

شیر افضل مروت پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت اور عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے شدید ناقد ہیں، اور وقتاً فوقتاً ان پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔

 

Back to top button