شیرافضل مروت نے پی ٹی آئی کی تباہی کاذمہ دارعلیمہ خان کو قرار دیدیا

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے علیمہ خان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ اور سوشل میڈیا کے ذریعے میرے خلاف مہم چلائی گئی۔

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ علیمہ خان نے پارٹی کے اندر متعدد افراد پر تنقید کی۔ وہ پارٹی کے ارکان کو نوکر سمجھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی پارٹی میں پوزیشن مضبوط ہے۔ اور متعدد اراکین صوبائی اسمبلی ان کے ساتھ ہیں۔ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کے معاملے میں بیرسٹر گوہر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ اور پارٹی کے اہم معاملات میں مداخلت کی۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ بنانے میں بشریٰ بی بی اور مراد سعید نے کردار ادا کیا۔ اور علیمہ خان سہیل آفریدی سے بھی ناراض ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اُن کی رائے میں سہیل آفریدی چند ہفتوں کے مہمان ہیں۔ اور عید کے بعد پارٹی کے کچھ اراکین صوبائی اسمبلی کے لیے فیصلے اور تبدیلیاں ممکن ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر ممکنہ ڈس کوالیفکیشن کی تلوار لٹک رہی ہے۔ اور دیگر قانونی معاملات بھی زیرغور ہیں۔

 

Back to top button