شیر افضل مروت نے بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کی احتجاج کی کال پر سوالات اٹھادیے
رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا ورکر عمران خان کی اہلیہ یا بہنوں کی کال پر نہیں نکلے گا بلکہ ورکر صرف عمران خان کی کال پر ہی نکلےگا۔
پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہاکہ عمران خان اس نظریے پر قائم ہیں کہ موروثیت سیاست کےلیے زہر ہے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ ان کی خواہش ہےکہ احتجاج میں کردار ادا کرسکوں لیکن پشاور والی میٹنگ میں انہیں نہیں بلایا گیا۔
انہوں نے کہاکہ انہیں معلوم ہوا ہےکہ میٹنگ میں ان سے متعلق بھی بات چیت ہوئی ہے۔
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہاکہ دو دن میں احتجاج کا لائحہ عمل طے نہ ہوا تو ہم شاید بھرپور دھرنا نہ دے پائیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا سے تو لوگ آجائیں گے لیکن سوال یہ ہےکہ ہم ڈی چوک پر قدم کیسے جمائیں گے،
ابھی تک اس احتجاج سے متعلق عوام کو کوئی موٹیویشنل پیغام بھی نہیں دیاگیا۔
کیا فوج کی عمران خان سے ڈیل ہو گی؟ برطانوی اخبار کا بڑا دعویٰ
خیال رہےکہ گزشتہ روز پشاور میں ہونے والے اجلاس میں بشریٰ بی بی کی جانب سے پارٹی رہنماؤں اور عہدیداروں کو 24 نومبر کے احتجاج سےمتعلق اہم احکامات جاری کیے گئےتھے۔
ذرائع کےمطابق بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کو احتجاج میں ہر حلقےسے ایم این اے کو 10 ہزار اور ہر ایم پی اےکو 5 ہزار افراد ساتھ لانےکی ہدایت کی تھی۔
بشریٰ بی بی نےکہا کہ جو ایم این اے یا ایم پی اے اپنےساتھ لوگ نہیں لائےگا اسے پارٹی سے باہر کیا جائے گا اور جو پارٹی رہنما، ایم این اے یا ایم پی اے احتجاج سے پہلےگرفتار ہوا وہ بھی پارٹی سے باہر سمجھا جائےگا۔