بھارتی میزائل گرنے پر شیری رحمٰن نے سوالات اٹھا دیے

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شیری رحمٰن نے پاکستان کی حدود میں بھارتی میزائل گرنے پر سوالات اٹھا دیے ہیں. میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجی امور کی چیئر پرسن شیری رحمٰن نے کمیٹی اجلاس کی صدارت کی.

اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گرنے والا بھارتی میزائل متعدد خطرات کی نشاندہی کرتا ہے اور اس سے ایسے نتائج برآمد ہوسکتے ہیں جو نا قابل تصور ہیں. انہوں نے کہا کہ دونوں ہمسائے ممالک جوہری صلاحیت کے حامل ہیں لہٰذا ان کے درمیان ہر صورت پر تناو کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا ہونے کا خطرہ

انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخی تناو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ دنیا میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی جہاں دو ایٹمی ممالک جو ایک دوسرے کے ہمسائے ہوں اور 4 جنگوں میں ایک دوسرے کا براہ راست سامنا کر چکے ہوں. شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ایسی سنگین غلطی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا.

انہوں نے واقعے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارت ایسی تکنیکی غلطی کیسے کر سکتا ہے جبکہ وہ چین اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے بعد دنیا کا تیسرا بڑا فوجی طاقت رکھنے والا ملک ہے . انہوں نے پاکستان اور بھارت کے ماضی کے تنازعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کی خاموشی مایوس کن ہے. رہنما پی پی پی نے واقعے کو بھارت کی طرف سے پاکستان کے لیے ایک پیغام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسی تکنیکی غلطی پاکستان سے سرزد ہوئی ہوتی تو کیا بھارت کا رد عمل بھی ایسا ہی ہوتا جیسا پاکستان کا ہے؟

Back to top button