بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دینے کا علم نہیں ، شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف کےرہنما سینیٹر شبلی فراز بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سےکسی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دینے کےفیصلے سے لاعلم نکلے۔

گزشتہ روزوزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور اور مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سےطویل ملاقات کی تھی۔

ذرائع کےمطابق علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر محمد علی سیف نےعمران خان کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر راضی کیا اور عمران خان نےدونوں کواسٹیبلشمنٹ سےمذاکرات کا ٹاسک دے دیا ہے۔

تاہم اس حوالے سےمرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ عمران خان نےکسی کواسٹیلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک نہیں دیا۔

اب سینیٹر شبلی فرازکا بیان بھی سامنے آیا ہےجس میں انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کسی کواسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دینے کا علم نہیں۔

عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا : ترجمان پی ٹی آئی

 

شبلی فراز کا کہناتھا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کو 6 ماہ ہو گئے،عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہیں کرائی جا رہی، جب تک بانی پی ٹی آئی سےاس بات کا علم نہیں ہوگا کسی قیاس آرائی پر مؤقف نہیں دے سکتے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تین ججز کےعدالتی فیصلے کو نہیں مان رہے۔

حماد اظہر کےاستعفے سے متعلق سوال پرشبلی فراز کا کہنا تھا حماد اظہرپڑھےلکھے لیڈر ہیں،ان کی جانب سے استعفے پر افسوس ہوا،پارٹی میں گروپ بندیوں کی بات درست نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کی شخصیت اورفیصلے پر کسی کو کوئی اختلاف نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا ہرصوبے کی اپنی سیاست اورزمینی حقائق ہیں، اس میں دوسرے کومداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

Back to top button