شبلی فراز کو دل کی تکلیف، پشاور کے ہسپتال میں منتقل

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شبلی فراز کو سینے میں تکلیف کے باعث پشاور کے پی آئی سی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز کو رات گئے سینے میں درد کی شکایت ہوئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کو ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی ہے اور انہیں دل کی تکلیف کے باعث 24 گھنٹے کےلیے ڈاکٹرز کی نگرانی میں رکھا جائے گا۔
مزید یہ کہ ڈاکٹرز کی ایک ٹیم آج شبلی فراز کے مزید علاج سے متعلق مشاورت کرے گی۔
