گلوکار شیراز اُپل اپنے گانے دیشا پر کیوں فلمانا چاہتے ہیں؟

معروف پاکستانی گلوکار شیراز اپل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے تمام گانے بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی پر فلمانے کی خواہش رکھتے ہیں، شیراز اپل نے حال ہی میں نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی، انکشاف کیا کہ وہ ایک میوزک کانسرٹ اور فلمی گانے کی موسیقی ترتیب دینے کیلئے 15 لاکھ روپے کی فیس لیتے ہیں۔پوڈکاسٹ میں انہوں نے اعتراف کیا کہ کوک سٹوڈیو کیلئے ترتیب دیئے گئے گانے تو ’’کجا من کجا‘‘ کی اصل کمپوزیشن مرحوم نصرت فتح علی خان نے ہی دی تھی، انہوں نے صرف اسے نئے سرے سے بنایا، ان کی جانب سے گانے کو نئے سرے سے بنائے جانے سے قبل نصرت فتح علی خان کے گانے کو بہت کم لوگوں نے سنا تھا لیکن بعد میں ان کا اوریجنل گانا بھی مقبول ہوا۔شیراز اپل کا کہنا تھا کہ تو کجا من کجا کی رائلٹی کوک اسٹوڈیو سمیت نصرت فتح علی خان اور انہیں بھی ملتی ہے، کیوںکہ انہوں نے بھی گانے کے ایک حصے کو نئے سرے سے ترتیب دیا تھا، پروگرام میں بتایا کہ وہ شریف انسان ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ان کے تمام گانے بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی پر چلیں۔دیشا پٹانی انہیں بہت پسند ہے جبکہ مادھوری ڈکشٹ اور کاجول جیسی اداکارائیں ان کی والدہ کے زمانے کی ہیں۔اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے شیراز اپل نے کہا کہ بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی تو بوڑھی ہی نہیں ہوتیں، بولی وڈ ادکاراؤں کی عمر اور خدوخال کے حوالے سے بات کرنے پر انہیں اور پوڈکاسٹ
میزبان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
