شعیب اختر بنگلا دیش پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کا حصہ بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شعیب اختر بی پی ایل میں ڈھاکا کیپیٹلز کے مینٹور کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔
شعیب اختر نے بطور مینٹور ڈھاکا کیپیٹلز کو باضابطہ طور پر جوائن کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ کا آغاز 26 دسمبر بروز جمعہ سے ہو رہا ہے، جس کے لیے چند پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی این او سی جاری کیے جا چکے ہیں۔
