ابرارالحق نے نوال سعید کو خاموش رہنے کا مشورہ کیوں دیا؟

معروف گلوکار ابرار الحق نے اداکارہ نوال سعید کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں شعیب ملک کے پیغامات کے حوالے سے خاموش رہنا چاہئے تھا ہو سکتا ہے کہ وہ تیسری شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں۔ابرار الحق کی ایک مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہو رہی ہے، جس میں نوال سعید اور شعیب ملک کے معاملے سمیت دیگر اداکاراؤں پر بھی اپنی رائے دیتے دکھائی دیئے، ویڈیو کلپ ان کی جانب سے کچھ دن قبل ٹی وی پروگرام میں شرکت کرنی کی ہے، جس میں انہوں نے اپنی دوسری شادی سمیت اداکاراؤں کے معاملے پر بھی کھل کر بات کی تھی۔ابرارالحق کا بتانا تھا کہ وہ دوسری شادی کا سوچتے تک نہیں، کیوںکہ انہیں پہلے ہی بیوی مارنے کی دھمکیاں دیتی ہیں، انہوں نے کبھی دوسری شادی کا نہیں سوچا اور نہ ہی ان کا ارادہ ہے اور ان کے سوچنے سے قبل ہی ان کی بیوی انہیں دھمکا دیتی ہیں۔ اسی پروگرام میں انہوں نے سجل علی کو معصوم اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں بچی سی لگتی ہیں، پروگرام کی وائرل ہونے والی کلپ میں ابرار الحق مہوش حیات، ماہرہ خان اور صبا قمر پر بھی بات کرتے دکھائی دیئے اور انہوں نے صبا قمر کو حالیہ دور کی سب سے بڑی اداکارہ قرار دیا، ان کے مطابق مہوش حیات کے اندر جوش و جذبہ ہے، انہیں زیادہ تر چمکیلی ٹائپ کے منصوبے کرنے چاہئیں جبکہ ماہرہ خان کو زیادہ کام کرنا چاہئے۔ میزبان نے انہیں بتایا کہ حال ہی میں نوال سعید نے شعیب ملک سے متعلق بتایا تھا کہ کرکٹر انہیں میسیجز کرتے ہیں، جس پر اسکینڈل بھی بنا تھا، ابراالحق نے اس پر کہا کہ نوال سعید کو شعیب ملک کے میسیجز کی بات پر پردہ ڈالنا چاہئے تھا، خدا نے بھی پردے ڈالنے کی بات کہی ہے، ابرارالحق نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مذہب اسلام میں چار شادیاں جائز ہیں، ہو سکتا ہے کہ شعیب ملک تیسری شادی کرنا چاہتے ہوں، گلوکار کی ویڈیو کلپ وائرل ہوگئی اور لوگ اس پر مزاحیہ تبصرے کرتے رہے۔
