شعیب ملک میچ فکسنگ الزامات کی زد میں کیوں آ گئے؟

سابق کپتان شعیب ملک دوسری شادی کے بعد ایک مرتبہ پھر خبروں میں آ گئے ہیں لیکن اس مرتبہ وجہ بنگلہ دیش کرکٹ لیگ ہے جسے سابق کپتان چھوڑ کر اچانک دبئی روانہ ہو گئے تھے جبکہ اب بنگلہ دیشی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شعیب ملک میچ فکسنگ میں ملوث تھے اور الزامات سامنے آنے پر لیگ چھوڑ کر چلے گئے۔شعیب ملک اور ان کی فرنچائز ٹیم کے مالک میزان الرحمان نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے، سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں سابق کپتان نے کہا کہ انہوں نے لیگ چھوڑنے سے قبل کپتان تمیم اقبال کو اعتماد میں لیا تھا اور ان سے مشاورت کے بعد ہی مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش سے دبئی واپس جانا اس لیے ضروری تھا کیوں کہ دبئی میں ان کی ایک پہلے ہی سے طے شدہ مصروفیت تھی جسے پورا کرنا تھا۔شعیب ملک نے اپنی ٹیم کے مالک کی ویڈیو بھی شئیر کی جس میں انہوں نے اپنے نام سے منسوب بیان کو غلط قرار دیا، شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ایسی افواہوں پر یقین کرنے سے پہلے ان کی تحقیقات کرنی چاہئیں تاکہ غلط فہمی سے بچا جا سکے۔35 ٹیسٹ، 287 ون ڈے اور 124 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک نے 2007 میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کی تھی، وہ نہ صرف 2009 کی ورلڈ کپ وننگ ٹیم کا حصہ تھے بلکہ انہوں نے کئی انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی جیت میں اہم کردار بھی ادا کیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہ نے اس وقت جنم لیا جب ایک اوور میں شعیب ملک نے 18 رنز دیئے، لیکن ان کی تینوں نو بالز کو سوشل میڈیا صارفین نے شک کی نظر سے دیکھا گوکہ ان کی پہلی نوبال کے بعد اگلی دو گیندوں پر رنز نہیں بنے، لیکن دوسری نو بال کے بعد ملنے والی فری ہٹ پر ایون لیوس نے چوکا اور تیسری نو بال کے بعد ملنے والی فری ہٹ پر چھکا لگایا تھا۔شعیب ملک کے خلاف اس خبر کو لے کر سوشل میڈیا پر کافی بات ہو رہی ہے، کوئی صارف دلچسپ تبصرہ کر رہا ہے تو کسی کے خیال میں یہ خبر ثانیہ مرزا نے پھیلائی ہے، سماجی کارکن صنم جمالی نے ‘ایکس’ میں اپنی پوسٹ پر جہاں شعیب ملک کی تیسری شادی سے تین نو بالز کو جوڑا بلکہ ان کی ایک نوبال کی تصویر بھی پوسٹ کی۔مریم نامی صارف نے شعیب ملک کی نئی اہلیہ ثنا جاوید کی ایک حالیہ ’’ایکس‘‘ پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کیا اب وہ ’’سو پراؤڈ آف یو‘‘ لکھ کر پوسٹ کریں گی؟ شہریار نامی صارف نے کہا کہ انہیں اس الزام کے پیچھے بھارتی ٹرولز کا ہاتھ لگ رہا ہے، کفایت علی نامی صارف نے بھی اس خبر کو ثانیہ مرزا کی جانب سے بدلہ قرار دیا۔شعیب ملک کا کانٹریکٹ منسوخ ہوا کہ نہیں، اس پر تو نہ کھلاڑی نے کچھ کہا ہے، نہ ہی فرنچائز ٹیم کے اونر نے، البتہ تفصیلات کے مطابق ان کی جگہ فارچیون بریشال نے سابق پاکستانی اوپنر احمد شہزاد کو سکواڈ میں شامل کرلیا ہے، اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر کھلنا ٹائیگرز چار پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہے جبکہ فورچیون باریشال کی سات ٹیموں

سٹیٹ بینک کا تمام مالیت کے نئے نوٹ لانے کا فیصلہ

میں سے چھٹی پوزیشن ہے۔

Back to top button