شعیب ملک نے ثنا جاوید سے دوسری شادی کی یا تیسری؟
سابق کپتان شعیب ملک کی پہلی اہلیہ ہونے کا دعویٰ کرنے والی عائشہ صدیقی کی بات کی جائے تو شعیب ملک نے ثنا جاوید سے دوسری نہیں بلکہ تیسری شادی کی ہے، سوشل میڈیا پر بھی آج کل اسی بحث کا چرچہ ہے۔بعض سوشل میڈیا صارفین کے مطابق شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کی ہے، تاہم حقیقت یہ ہے کہ شعیب ملک نے تیسری شادی کی ہے۔2001 کے اواخر میں شعیب ملک اور عائشہ صدیقی کے درمیان پہلا رابطہ ہوا، شعیب ملک نے ٹائمز نیوز نیٹ ورک کو انٹرویو میں بتایا کہ 2001 میں انہیں عائشہ نامی خاتون کا فون آیا، جس نے خود کو ان کی مداح کے طور پر متعارف کرایا، اس کال کے بعد دونوں نے ٹیلی فونک گفتگو شروع کر دی۔ یہ ٹیلیفونک تعلق نکاح تک جا پہنچا۔عائشہ صدیقی نے شعیب ملک کو بتایا کہ وہ سعودی عرب میں رہتی ہیں، اپنی تصویریں بھی بھیجیں۔ شعیب ملک اور عائشہ صدیقی کئی مہینوں تک فون پر بات کرتے رہے، دونوں میں ایک دوسرے کے لیے جذبات پیدا ہو گئے جس کے بعد شعیب نے اس کے بارے میں اپنے والدین سے بھی بات کی، دوسری طرف شعیب ملک نے بتایا کہ انہوں نے کبھی عائشہ سے ملاقات نہیں کی۔’ ہمیشہ عائشہ صدیقی سے ملنے کی خواہش ظاہر کی۔ تاہم اس نے ہمیشہ کہا ‘ہم اپنی شادی پر ملیں گے۔’ جب وہ 2002 میں حیدرآباد گئے تو انہوں نے عائشہ سے ملنے کی کوشش بھی کی لیکن عائشہ نے بتایا کہ اسے ضروری کام کے لیے سعودی عرب جانا ہے اور اس کی بہن ماہا صدیقی ان سے ملیں گی۔عائشہ کی بہن ماہا سے ملنے کے بعد شعیب نے ان سے پوچھا کہ عائشہ ان سے کیوں نہیں ملنا چاہتیں؟ اس پر ماہا نے کہا کہ عائشہ اچانک اپنے وزن میں اضافے کی وجہ سے ان سے ملنے سے ہچکچا رہی ہیں۔ اس کے بعد بھی شعیب ملک نے کئی بار عائشہ سے ملنے کی کوشش کی لیکن یہ ملاقات نہ ہوسکی کیونکہ وہ کوئی نہ کوئی بہانہ کرتی تھی۔ یہاں تک کہ اس نے اپنی بھابھی کو عائشہ سے ملنے کے لیے بھیجا، لیکن اس نے ’امریکا جا رہی ہوں‘ کہہ کر بھابی سے بھی ملنے سے انکار کر دیا۔انٹرویو میں شعیب ملک نے بتایا کہ 2002 میں عائشہ صدیقی کا فون آیا، انہوں نے کہا کہ وہ ان سے فوری طور پر شادی کرنا چاہتی ہیں، شعیب ملک نے بتایا کہ وہ عائشہ سے شادی کرنے میں جلدی نہیں کرنا چاہتے تھے کیونکہ وہ اس وقت صرف 20 سال کے تھے، 2005 میں شعیب کو عائشہ کی اصل شناخت کا پتہ چلا کہ تصویروں میں نظر آنے والی لڑکی اور جس لڑکی سے وہ بات کر رہے تھے، دونوں مختلف ہیں۔ عائشہ کی اصل شناخت جان کر شعیب ملک کو دلی صدمہ ہوا، شعیب نے فوراً عائشہ کو فون کیا اور اس نے اسے دھمکی بھی دی کہ وہ اس لڑکی کی تصاویر جاری کر دیں گے جو اس نے انہیں ای میل کی تھیں۔ اس پر التجا کرتے ہوئے عائشہ صدیقی نے شعیب ملک سے کہا کہ دوسری لڑکی کی زندگی برباد نہ کریں، میں نے عائشہ کو فوراً فون کیا اور بتایا کہ مجھے حقیقت معلوم ہے، اس کے بعد 2010 میں شعیب ملک کی بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے شادی طے ہوگئی اور انہوں نے عائشہ صدیقہ کو طلاق دیدی۔