بھارت کوجھٹکا،چیمپنئزٹرافی میں بمراہ کی شرکت مشکوک

بھارت کو بڑا جھٹکا،فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ بیڈریسٹ پرچلے گئے۔ چیمپئنزٹرافی میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کےمطابق کمرکی تکلیف کا شکار بھارتی فاسٹ بولر جسپریت کو ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔جسپریت بمراہ آسٹریلیا کے خلاف بورڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ اس سیریز میں بمراہ نے 5 ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر 151.2 اوورز کروائے اور 32 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ جسپریت بمراہ کی کمرکی تکلیف سے متعلق رپورٹس حوصلہ افزا نہیں ہیں۔ جسپریت بمراہ کرکٹ میں واپسی کےلیے جلد بازی نہیں کریں گے۔ ڈاکٹروں نے انہیں بیڈریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری کو شروع ہوگی۔ اس سے قبل بھارت نے انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے جو 22 جنوری سے شروع ہوگی، اس کے بعد3 ون ڈے میچز بھی ہوں گے۔

Back to top button