اداکارہ یشما گل کا موبائل فون چوری ہو گیا
اداکارہ یشما گل نے حال ہی میں کراچی میں اپنے ساتھ پیش آئے واقعے سے متعلق بتایا ہے۔یشما نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی اور بتایا کہ وہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 سے گزر رہی تھیں کہ دو موٹرسائیکل سوار بھائیوں کا ایکسیڈینٹ ہوا جس کے بعد ان کی حالت کافی خراب تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ دونوں ہی لہولہان تھے اور لوگ انہیں اٹھا کر سڑک کے کنارے پر کررہے تھے، انہیں دیکھ کر میں گاڑی سے اتری اور ظاہر کیا کہ میں ڈاکٹر ہوں تاکہ ارد گرد کا ہجوم تھوڑا پیچھے ہو اور حادثے کے شکار افراد کو دلی تسلی ہو۔
یشما نے ویڈیو میں بتایا کہ میں نے وہاں موجود چند لوگوں کی مدد سے دونوں زخمیوں کو گاڑی میں بٹھایا، گاڑی چلانے سے قبل اپنے دوست کو مدد کی غرض سے بلانے کے لیے فون ڈھونڈنا چاہا لیکن گاڑی سے موبائل فون غائب تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ گاڑی سے جلدی اترنے کی وجہ سے فون سیٹ پر ہی رہ گیا تھا اور چند ہی دیر میں وہ غائب بھی ہوگیا، جن کا ایکسیڈینٹ ہوا ان میں سے بھی کسی ایک کا والٹ نکال لیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسپتال پہنچنے پر میں نے اپنے فون پر کال کی تو اس وقت تک سِم چل رہی تھی، تقریباً آدھے گھنٹے بعد جس نے میرا فون اٹھایا تھا اس نے اسے بند کردیا۔
فراڈ کا پرانا کیس، سوناکشی سنہا کے وارنٹ گرفتاری جاری
ویڈیو کے اختتام پر یشما گل نے اس واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کتنی شرم کی بات ہے کہ کسی ک
ی مدد کرنے جاؤ اور پیچھے سے یہ ہوجائے، جس نے فون یا والٹ نکالا اس نے یہ بھی نہیں سوچا کہ دوسرا کس حال میں ہے اور اس وقت ایسا گناہ نہ کیا جائے۔