شوبز شخصیات کا عمران خان سے اظہار یکجہتی

عمران حکومت کے خاتمے پر جہاں پی ٹی آئی کے کارکنان احتجاج کر رہے ہیں وہیں شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکار بھی میدان سے باہر ہو جانے والے کپتان کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں، کئی شوبز شخصیات نے عمران خان کی حکومت ختم ہونے کیخلاف مختلف شہروں میں منعقدہ مظاہروں اور ریلیوں میں شرکت کی، جن کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔

معروف اداکار اور ہدایت کار محب مرزا نے کراچی میں ہونے والے ایک مظاہرے میں شرکت کی، انہوں نے اپنی ویڈیو جاری کرتے ہوئے عمران کی حمایت میں پوسٹ بھی کی، اور لکھا کہ لوگ تب ہی سڑکوں پر نکلتے ہیں جب وہ کسی آئیڈیولوجی پر یقین رکھتے ہیں، انہوں نے ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کو لوگوں کا سمندر قرار دیا۔اداکارہ ماہرہ خان نے محب مرزا کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ لوگوں کے سمندر کے نکلنے کا مطلب یہ نہیں کہ ہر حکومت کامل اور درست ہوتی ہے بلکہ ان کا مطلب یہ ہے کہ تاریخ نہ دہرائی جائے۔

اداکارہ سائرہ یوسف اور ان کی بہن پلوشہ یوسف نے بھی کراچی میں عمران خان کی حمایت میں نکلنے والی ریلی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی حمایت کی، سائرہ ہوسف کی بہن پلوشہ یوسف نے بھی ریلی کی ویڈیو شیئر کی اور عمران خان کی حکومت کے ختم ہونے پر اظہار افسوس کیا، گلوکارہ قرۃالعین بلوچ نے بھی عمران خان کی حمایت میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی اور کھل کر سابق وزیر اعظم کی حمایت کی۔

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی بھانجی اداکارہ زارا نور عباس نے بھی مظاہروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی حمایت کی، اداکارہ صنم سعید نے بھی محب مرزا کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مظاہروں کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ عوام کی طاقت۔ اداکار منیب بٹ نے بھی عمران کی حمایت میں نکلنے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی، انہوں نے اس کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ہم بھکاری نہیں ہیں لہذا ہم ملک کی خودمختاری کے لیے لڑیں گے۔

گلوکار و اداکار ہارون شاہد نے بھی عمران خان کی حمایت میں نکلنے والی ریلی کے دوران کھچوائی گئی اپنی تصویر شیئر کی، جس میں ان کے ساتھ ان کے کم سن بیٹے کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، اداکار بلال اشرف نے بھی عمران کی حمایت میں نکالے گئے ایک جلوس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سب لوگ بہتر پاکستان کے لیے نکلے ہیں۔ گلوکارہ عینی نے بھی مظاہرے سے متعلق ٹوئٹ کی اور بتایا کہ اس کے دوران عام لوگوں نے خواتین کی حفاظت کی، عام لوگوں نے مظاہرے کے شرکا کو ٹھنڈے پانی اور مشروب پیش کیے اور خواتین و بچوں کی حفاظت کی گئی۔

ماورا حسین کا لومیرج نہ کرنے کا اعلان

اداکارہ مریم نفیس نے بھی کراچی میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی اور کہا کہ وہ نئی حکومت کو تسلیم نہیں کرتیں، کیونکہ اس نے غلط طریقے سے عمران کو اقتدار سے نکالا ہے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ عمران کو اقتدار سے نکالنے کا صحیح طریقہ کیا ہو سکتا تھا کیونکہ انہیں جس تحریک عدم اعتماد کے ذریعے نکالا گیا ہے وہ طریقہ آئین میں درج ہے۔

Showbiz personalities express solidarity with Imran Khan video

Back to top button