پلاسٹک سرجری کروا کر پچھتانے والی شوبز سٹارز

دنیا بھر کی فیشن انڈسٹری میں اداکاراؤں کا چہرے کی پلاسٹک سرجری کروا کر خود کو مزید حسین اور پرکشش بنانا اب معمول بن گیا ہے۔
ہالی ووڈ ہو، بالی ووڈ یا لولی ووڈ، اب ہر دوسری اداکارہ کے چہرے پر پلاسٹک سرجری کے اثرات نظر آتے ہیں
۔ تاہم کچھ اداکارائیں ایسی بھی ہیں جو چہرے کی پلاسٹک سرجری کروانے کے بعد پچھتا رہی ہیں جن میں بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور پریانکا چوپڑا بھی شامل ہیں
اداکارہ ثنا جاوید معروف برانڈ کی تشہیری مہم سے آئوٹ
اداکارہ انوشکا شرما نے ایک بھارتی فلم کے لیے اپنے ہونٹوں کی پلاسٹک سرجری کروائی تھی جس کے بعد ان کا چہرہ پہلے سے بھدا لگنا شروع ہو گیا تھا۔ ابتدا میں تو انوشکا نے سرجری کروانے کی تردید کردی تھی، لیکن بعد میں انہوں نے اعتراف کر لیا تھا۔ انہوں نے سرجری کروانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے مداح اس بات کو جانیں کہ میں انسان ہوں لہذا پرفیکٹ نہیں اور مجھ سے بھی غلطی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا تھا میں سب کو مشورہ دوں گی کہ وہ اپنے چہرے کے قدرتی خدوخال سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش نہ کریں۔
اسی طرح اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی اپنی ناک کی پلاسٹک سرجری کروائی تھی لیکن ڈاکٹر کی غلطی کی وجہ سے ان کی ناک کی ہڈی خراب ہو گئی اور ان کا چہرہ عجیب سا دکھائی دینے لگا گا۔ انکا کہنا ہے کہ پلاسٹک سرجری کے بعد وہ جب بھی آئینہ دیکھتی ہیں تو انہیں اپنا چہرہ کسی اجنبی کا چہرہ لگتا ہے۔ انکا کہنا یے کہ مجھے اپنے نئے چہرے سے مانوس ہونے میں کئی سال لگ گے۔ یاد رہے کہ اپنے چہرے کی سرجری خراب ہونے کی وجہ سے پریانکا کے ہاتھ سے 7 بھارتی فلمیں بھی نکل گئی تھیں۔
Showbiz stars who regret having undergone plastic surgery
