شریاس تلپاڈے نے اپنی موت کی خبرکی تردید کردی

بھارتی ہدایتکار اوراداکار شریاس تلپاڈے نے اپنی موت کی خبرکی تردید کردی ۔
سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ میں پروڈیوسر شریاس تلپاڈے کی موت کا دعویٰ کیا گیا، جسے صارفین نے بڑے پیمانے پر شیئر بھی کیاگیاتھا۔
رپورٹ کے مطابق شریاس تلپاڈے نے اپنی موت کی افواہ پر اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا کہ وہ زندہ اور اپنے گھرپرموجود ہیں۔ایسے مذاق سے بہت دکھ پہنچا کیونکہ یہ ہماری زندگی کےلیے نقصان دہ ہے۔
سجل علی بھارتی فلم میں جلوہ گر ہونے کیلئے تیار
ہدایتکارنے کہا کہ افواہ پھیلانے والے لوگوں کو میرے خاندان اور میری بیٹی پر پڑنے والے اثرات کا سوچنا چاہیے تھا۔
