مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت 3جون کو ہوگی

سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت 3جون کو ہوگی۔
حکومتی اتحاد کو دی گئی اضافی مخصوص نشستوں کی معطلی کے معاملہ پر پیپلزپارٹی نے سینیٹر فاروق نائیک کی خدمات حاصل کرلیں۔فاروق ایچ نائیک نے پیپلزپارٹی کی جانب سے وکالت نامہ سپریم کورٹ میں جمع کروادیا، سپریم کورٹ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت 3 جون کو کرے گی۔
کراچی سے بچوں سے بدفعلی کرنے اور ویڈیوز بنانے والا گروہ گرفتار
واضح رہے کہ عدالت نے تمام سیاسی جماعتوں کو بھی مقدمہ میں نوٹس جاری کیا تھا۔
