وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت مل گئی

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو ایس آئی ایف سی میں شرکت کی دعوت مل گئی ہے،
یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت 25 مئی کو اسلام آباد میں خصوصی سرمایہ کاری کونسل ( ایس آئی ایف سی ) کا اجلاس طلب کیا گیا ہے پہلے پہل اس اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی۔ تاہم اب وفاق کی جانب سے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں بجٹ پیش ، تنخواہوں،پنشن میں 10فیصد اضافہ
واضح رہے کہ اجلاس میں خصوصی سرمایہ کاری کے حوالے سے منصوبوں کی منظوری دی جائے گی ۔
