وزیر اعلیٰ سندھ کا عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں رعایت کا اعلان

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاکہنا ہےکہ قیدیوں کو عید الفطر کے موقع پر سزا میں 90 روز کی رعایت دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بتایا کہ دہشت گردی،جاسوسی،ریاست دشمن سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں،قتل، زیادتی، اغوا،ڈکیتی،رہزنی اور مالی غبن کے قیدیوں کو رعایت نہیں ملے گی۔
کفایت شعاری مہم: 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کردی گئیں: شرجیل میمن
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ منشیات،قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قیدی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔
