سندھ ہائی کورٹ نے عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دے دی

سندھ ہائی کورٹ نے رپورٹرز کو عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دیتے ہوئے پیمرا کی جانب سے جاری عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کے 21 مئی کے نوٹی فکیشن پر عمل درآمد روک دیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کے نوٹی فکیشن کے خلاف کورٹ رپورٹرز کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک پیمرا نوٹی فکیشن پر عمل در آمد روک دیا ، پیمرانے 21 مئی کو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، اس نوٹی فکیشن کی پابندی سے متعلق شقوں پر عملدرآمد روکا ہے۔
عمران خان کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی: عطا تارڑ
عدالت نے ریمارکس دیے کہ کورٹ رپورٹرز کو بھی عدالتی رپورٹنگ میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، بعض ریمارکس یا آبزرویشن نشر ہونے سے عدلیہ کا غلط تاثر چلا جاتا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 6 جون تک ملتوی کر دی۔
