گلوکارہ آئمہ بیگ نے زین احمد سے نکاح کی تصدیق کر دی

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے قریبی دوست زین احمد کے ساتھ نکاح کی تصدیق کر دی ہے، اور اس خوشی کے موقع پر خوبصورت تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں آئمہ بیگ عروسی لباس میں زین احمد کے ساتھ بیٹھی نظر آ رہی تھیں۔ اس تصویر کے بعد مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں کہ شاید گلوکارہ نے خاموشی سے نکاح کر لیا ہے، تاہم دونوں شخصیات کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

اب آئمہ بیگ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر زین احمد کے ساتھ نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے لکھاگزشتہ رات میں نے اپنے بہترین دوست سے نکاح کیا، یقین نہیں آتا کہ یہ خواب حقیقت بن گیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ مداح انہیں دعاؤں میں یاد رکھیں کیونکہ وہ اب اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کر رہی ہیں۔ آئمہ بیگ نے یہ بھی وعدہ کیا کہ وہ جلد مزید تصویریں بھی سوشل میڈیا پر شیئر کریں گی۔

Back to top button