بسنت کیلئےگلوکار عمران ہاشمی کا نیا گانا ریلیز

بسنت کے رنگوں میں موسیقی کی خوشبو سے مزین پاکستانی گلوکار عمران ہاشمی کا نیا گانا ریلیز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی میوزک انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے گلوکار عمران ہاشمی نے بسنت کے موقع پر اپنی آواز کا جادو بکھیرتے ہوئے ایک نیا گانا ’بو کاٹا‘ ریلیز کر دیا ہے۔

عمران ہاشمی نے اس گانے کو خود لکھا اور کمپوز کیا ہے، جو بسنت کی روایتی خوشیوں، رنگوں جذبات ثقافت کی عکاسی کرتا ہے۔

گلوکار عمران ہاشمی نے بتایا یہ گانا خاص طور پر بسنت کی ثقافت اور اس تہوار سے جڑی یادوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا ہے۔گانے میں پتنگ بازی، کھلے آسمان، پیلے رنگ اور محبت بھرے احساسات کو خوبصورتی سے پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جو سننے والوں کو بسنت کے دنوں کی یاد دلا دیتا ہے۔

عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ بسنت ہمیشہ سے ان کے دل کے قریب رہی ہے اور وہ چاہتے تھے کہ اس تہوار کی اصل روح کو موسیقی کے ذریعے زندہ رکھا جائے۔

Back to top button