گلوکارہ شکیرا کا قطر میں ہونے والا کنسرٹ ملتوی

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا کا قطر میں ہونے والا کنسرٹ ملتوی کردیاگیا۔
رپورٹس کے مطابق شکیرا کا کنسرٹ خطے کے موجودہ کشیدہ حالات کی وجہ سے ملتوی کیا گیا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کنسرٹ یکم اپریل کو قطر کے 974 سٹیڈیم میں ہونا تھا اور اس کی ٹکٹس بھی فروخت ہوچکی تھیں۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
