عمران خان سے بہن عظمیٰ خان کی ملاقات ،صحت مندقرار دیدیا

بھارتی اور افغان میڈیا کوایک اورناکامی ،عمران خان سے متعلق افواہیں دم توڑ گئیں۔28دن بعد عمران خان سے بہن عظمی خان کی ملاقات،صحت مندقرار دیدیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں بہن عظمیٰ خانم کی ملاقات ہوئی جس کے بعد انہوں نے بتایا کہ بھائی خیریت سے ہیں اور ان کی صحت ٹھیک ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مسلسل ذہنی اذیت دی جارہی ہے، قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔عمران خان نے کہا چار ہفتوں سے کوئی نہیں ملا، انہیں چھوٹے کمرے میں تنہا رکھا ہوا ہے۔
عظمی خان نےبتایا کہ عمران خان نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کو سپورٹ کرتے ہیں، وہ فرنٹ فٹ پر ہیں،
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ جب کوئی قانون نافذ کرنا ہوتا ہے تو پی ٹی آئی پر کیا جاتا ہے۔سہیل آفریدی کے لیے اور بھی پیغام دیے ہیں جو انہیں بتاؤں گی۔
عظمیٰ خانم کے مطابق عمران خان نے کہا کہ جو وکٹ کی دونوں جانب کھیلیں گے ان کی میری پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔
