عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنےپربہنوں کادھرنا

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے فیملی رہنماؤں اور وکلا کو ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی، جس کے خلاف علیمہ خان نے کارکنوں کے ساتھ جیل کے قریب دھرنا دے دیا۔
پولیس انتظامیہ نے دھرنے کے مقام پر تمام لائٹس بند کر دیں، جس کے باعث پورے علاقے میں شدید اندھیرا چھا گیا۔ اس صورتحال پر پی ٹی آئی ورکرز نے نعرے بازی شروع کر دی۔
دھرنے میں کارکنوں کی تعداد بہت کم ہے اور صرف چند درجن افراد ہی موجود ہیں، جبکہ چند خواتین بھی علیمہ خان، نورین نیازی اور ڈاکٹر عظمیٰ کے ساتھ دھرنے میں شریک ہیں۔
حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کررکھی ہے، اس سے قبل دو بار عمران خان کی بہنوں اور کارکنوں کا دھرنا واٹر کینن کا استعمال کرتے ہوئے ختم کرایا گیا۔
علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان سے ملاقات نہ کروا کر ہمارا آئینی و قانونی حق چھینا جا رہا ہے۔
