عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پربہنوں کادھرنا،کارکنوں کی  نعرے بازی

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پربہنوں نے ایک بار پھر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنادیا۔کارکنوں نعرے بازی کرتے رہے۔

اڈیالہ روڈ فیکٹری ناکے پر نورین نیازی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ حکومت بتائے عمران خان  سے آخر فیملی کی ملاقات کیوں نہیں کراتے؟ فوج کے سربراہ پر اگر بات ہوئی تو اس میں کیا مسئلہ ہے۔

علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ہر منگل کو ہمیں یہاں روکا جاتا ہے، ہم کوئی غیر قانونی اور غیر آئینی کام نہیں کر رہے، احتجاج کے علاوہ ہمارے پاس اور کیا راستہ بچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مطالبہ آئین کی بحالی، جمہوریت کی بحالی اور رول آف لا ہے، افغان ٹریڈ بند ہونے سے کتنے لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں، عدلیہ کو آزادی کے دائرے سے ہی باہر نکال دیا گیا۔

علیمہ خان نے کہا کہ پاکستان میں حالات بد سے بدترین ہوتے جارہے ہیں، قانون کے مطابق ہمیں ملاقات کی اجازت دے دیں، بانی کو اگر یہاں سے کہیں اور شفٹ کریں گے تو کیا باقی ملک میں سیکورٹی صورتحال بہتر ہے؟

انہوں نے کہا کہ حکومت بتائے میری بہن نے گزشتہ ملاقات پر کیا سیاسی بات کی، سیاسی باتیں تو پارٹی کے لوگوں سے کی جانی چاہیے۔

نورین نیازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوئی دہشتگرد نہیں ہیں، پی ٹی آئی پرامن جماعت ہے، انہوں نے واٹر کینن کا استعمال کرکے ہم لوگوں کو زخمی کیا، پنجاب پولیس دہشتگرد پولیس ہے۔

Back to top button