شکر ہےغیر آئینی کام کرنے سے بچ گیا، چودھری سرورپھٹ پڑے
سابق گورنر پنجاب چوہدری سرورعمران خان کیخلاف پھٹ پڑے، کہا کہ اللہ کا شکرہے کہ غیر آئینی اقدام سے بچ گیا، مجھے رات کےاندھیرے میں ہی برطرف کر دیا گیا، پچھلے 2 سال میں 10 مرتبہ استعفیٰ دینےکی کوشش کی۔
پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا رات کو خبر آئی پرویزالہیٰ ہار رہا ہے اسمبلی اجلاس منسوخ کر دیں، مجھے یہ بھی کہا گیا کہ ممکنہ ووٹ حاصل نہ ہوسکیں تو اسمبلی تحلیل کر دیں، ہمارا سب سے بڑا ٹریڈنگ پارٹنر یورپی یونین ہے، کتنی مشکلات کے باوجود پاکستان میں جی ایس پی پلس لیکر آیا، میری تجویز ہے عالمی سیاست کو قومی سیاست میں نہ لیکر آئیں۔
انکا کہنا تھا گالی گلوچ کی سیاست نہیں کرتا، عزت سے جانا چاہتا تھا، پی ٹی آئی کے لوگوں نے گالی گلوچ کی تواینٹ کا جواب پتھر سے دوں گا، پی ٹی آئی ورکرز کے جذبات سے آگاہ ہوں، پیپلزپارٹی کے دوست میرے عزت کرتے ہیں کیونکہ کبھی غیر آئینی کام نہیں کیا۔
واضح رہے کہ واضح رہے کہ وفاقی وزیرقانون فواد چوہدری نے آج سوشل میڈیا کے ذریعے پہلے چوہدری سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کرنے اور پھر ان کی جگہ عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کرنے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔