عام انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 8 فروری کو ہوگی
سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کا شیڈول جاری کردیا۔پولنگ 8 فروری 2024 کو ہوگی۔ 20 سے 22 دسمبر تک امیدوارکاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے اور 24 دسمبر سے 30 دسمبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔شیڈول کے تحت کاغذات نامزدگی منطور یا مسترد ہونے پر اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 3 جنوری 2024 ہے جبکہ 10جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا۔امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 جنوری 2024 ہوگی۔امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو جاری کیے جائیں گے اور 8 فروری کو پولنگ ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے آر اوز اور ڈی آر اوز کی ٹریننگ بحال کردی اور یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا۔ریٹرننگ آفیسرز کی ٹریننگ 17 اور 18 دسمبر کو کرائی جائے گی جبکہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کی
ٹریننگ کا انعقاد 19 دسمبر کوکیا جائے گا۔