عمر سرفرازچیمہ نے گورنر پنجاب کا حلف اٹھالیا

عمر سرفراز چیمہ نے گورنر پنجاب کاحلف اٹھا لیا، جسٹس لاہورہائیکورٹ نے ان سے حلف لیا۔
تقریب حلف برداری میں پنجاب کے عبوری وزیر اعلیٰ عثمان بزداری بھی موجود تھے۔
قبل ازیں وفاقی حکومت نے چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کیا تھا جس کی اطلاع وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی تھی، چوہدری فواد حسین نے کہاتھاکہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے۔جس کے بعد عمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب بنانے کا اعلان کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چوہدری محمد سرور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کرنے والے علیم خان کا ساتھ دے رہے تھے۔ چوہدری محمد سرورکو پرویزالہی کی شکایت پرہٹایا گیا۔
ادھر فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری محمد سرور عمران خان کو دھوکا دے رہے تھے اس لئے انہیں برطرف کیاگیا، گورنر پنجاب ڈسلپن کے مطابق نہیں چلےاس لئے برطرف کئے گئی۔

Back to top button