مسحق افراد کو ایک وقت میں 30کلو مفت آٹا دینے کی ہدایت

وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا کہ جن لوگوں کو تین دنوں میں آٹے کا ایک تھیلا بھی نہیں ملا ان کو تین تھیلے ایک ساتھ دیےجائیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے یہ اعلان راولپنڈی میں آٹا فراہمی مرکز کے دورے پر کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مستحق افراد کو بار بار کی تکلیف سے بچانے کے لیے ایک وقت میں 30کلو آٹا فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے عوام کے مسائل کو سننے اور فوری حل کے لیے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا جو لوگ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی فہرست میں نہیں ان کے لیے علیحدہ کاؤنٹر لگائے جائیں گے اور بی آئی ایس پی میں جن افرادکا ڈیٹا نہیں ان کے لیے بھی ریلیف اقدامات جاری ہیں۔
