آٹے کی تقسیم کے دوران 20 ہلاکتوں کا دعوی مضحکہ خیر قرار

نگران وزیراطلاعات عامرمیر نے پنجاب میں آٹے کی تقسیم کے دوران20افرادکی ہلاکت کے فواد چودھری کے دعویٰ کو مضحکہ خیز قراردیدیا۔

نگران وزیراطلاعات عامرمیرکاکہنا تھا کہ پنجاب میں آٹےکی تقسیم کےدوران صرف 3لوگ بھگدڑمچنے سےجاں بحق ہوئے۔باقی چارلوگ ہارٹ اٹیک کی وجہ سےجان کی بازی ہارے،ان میں سے2کاانتقال اسپتال میں اور2کاگھرمیں ہوا۔

عامرمیر کامزید کہنا تھا کہ فوادچوہدری کی جھوٹ کی دکان اب نہیں چل پائےگی۔کم ازکم رمضان میں ہی جھوٹ بولنےسےپرہیزکرلیں،خان صاحب اوران کےساتھیوں میں بڑھ چڑھ کرجھوٹ بولنے کا مقابلہ ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر کاکہنا تھا کہ پاکستانی عوام جھوٹ اور سچ کا فرق اچھی طرح جان چکے ہیں،اب فواد جیسوں کے لیےعوام کو گمراہ کرنا ممکن نہیں ہے۔

وفاقی حکومت کی آئینی مدت کب پوری ہوگی؟تاریخ آگئی

Back to top button