تمام اسمبلیوں کے الیکشن ایک ہی وقت پر کرانے کی قرارداد منظور

تمام اسمبلیوں کے الیکشن ایک ہی روز کرانے کے حوالے سے قراداد کی قومی اسمبلی نے منظوری دے دی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین کے تحت شفاف انتخابات کرانے کا پابند ہے، الیکشن کمیشن کے آئینی اختیارات میں مداخلت نہ کی جائے، الیکشن کمیشن کوصوابدید کے مطابق الیکشن کاانعقاد کرانے دیا جائے۔
قرار داد کے مطابق ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، تمام اسمبلیوں کے الیکشن بیک وقت غیرجانبدارنگراں حکومتوں کے تحت ہونے چاہئیں، بیک وقت انتخابات سے ہی حقیقی سیاسی استحکام کی طرف بڑھا جا سکتا ہے۔
قومی اسمبلی نے قرار داد کثرت رائے سے منظور کر لی، جس کے بعد سپیکر راجہ پرویز اشرف نے اجلاس کل دن 11 بجے تک ملتوی کر دیا۔ قومی اسمبلی میں تمام اسمبلیوں کےانتخابات ایک ہی وقت کرانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظورکرلی گئی۔
اسپیکرراجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس ہوا ، جس میں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے پیش کی۔قرارداد کے مطابق یہ ایوان عدلیہ کی سیاسی معاملات میں مداخلت کو مسترد کرتا ہے،اور توقع کرتاہےاعلیٰ عدلیہ سیاسی معاملات میں مداخلت سےگریزکرےگی، یہ ایوان تمام اسمبلیوں کےانتخابات ایک ہی وقت کرانےکا مطالبہ کرتا ہے،دستوری،اجتماعی دانش کےمعاملات کی سماعت عدالت عظمیٰ کافل کورٹ کرے۔
