زمان پارک میں بجلی چوری،لیسکو نے نوٹس جاری کردیا

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے زمان پارک انتظامیہ کو بجلی چوری کی شکایت پر نوٹس جاری کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ والے علاقےزمان پارک میں بجلی چوری کی شکایت کے باعث لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے زمان پارک انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا۔

 نوٹس میں کہا گیا  ہے کہ سوشل میڈیا پر زمان پارک میں بجلی چوری کی اطلاع ملی، شکایت پر لیسکو ٹیم نے چیک کرنےکی کوشش کی تو وہاں تعینات سکیورٹی نے اجازت نہیں دی،لیسکو ٹیم کے پاس اب پولیس سے مدد لینے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔

لیسکو  کے نوٹس میں مزید کہا گیا کہ زمان پارک انتظامیہ لیسکو ٹیم کو جب بھی ضرورت ہو چیکنگ میں معاونت کرے ، اگرزمان پارک میں بجلی کا غیر قانونی استعمال پایا گیا تو لیسکو کے پاس یہ حق ہے کہ وہ قانونی چارہ جوئی کرے ۔

پاکستان کی خام تیل درآمد میں سست روی پرروس مایوس

Back to top button