گورنر بلوچستان سید ظہورآغانے بھی استعفیٰ دےدیا

سندھ اور خیبرپختونخوا کے گورنرز کے بعد بلوچستان کے گورنر سید ظہور آغا نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

ترجمان گورنر ہاؤس بلوچستان کے مطابق گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے اپنا استعفیٰ صدر عارف علوی کو بھجوا دیا ہے۔استعفے میں انہوں نے کہا کہ میری خدمات ملک و قوم کے لیے ہمیشہ حاضر رہیں گی۔

یاد رہے کہ مستعفی گورنر سید ظہور آغا کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے اور وہ گزشتہ سال 3 جولائی کو گورنر بلوچستان بنے تھے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

اس سے قبل عمران خان کی وزارت عظمیٰ جانے کے بعد اور شہباز شریف کے وزیر اعظم بننےکے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل اور گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے اپنے استعفے صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دیئے تھے۔

گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو وزیراعظم کا پروٹوکول نہیں دے سکتا.

Back to top button