حج پالیسی 2023 کا اعلان، ایک لاکھ 79 ہزار عازمین فریضہ ادا کرینگے

حکومت کی جانب سے حج پالیسی 2023 کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق رواں برس ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد فریضہ حج کی ادائیگی کریں گے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے مطابق حکومت حج آپریشن کیلئے 9 کروڑ ڈالر فراہم کرے گی۔ رواں سال ایک لاکھ 79ہزار 210 افراد حج کا فریضہ ادا کریں گے۔ سرکاری اور نجی ٹورز آپریٹرز کو 50، 50 فیصد کوٹہ دیا جائے۔ کل حجاج کا 50 فیصد کوٹہ اسپانسر شپ کے تحت الاٹ کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شمالی ریجن کیلئے حج اخراجات 11 لاکھ 75 ہزار اور جنوبی ریجن کیلئے حج اخراجات 11 لاکھ 65 ہزار روپے مقرر کیے گئے ہیں۔
ساتویں مردم و خانہ شماری کیلئے 12 ارب روپے کی منظوری بھی دے دی گئی، کھاد فیکٹریوں کو گیس کی سپلائی شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات کے بعد دی جائے گی۔
سولر پینل اور اس سے منسلک سامان کے بارے میں پالیسی اسٹیک ہولڈر کے مشورے سے منظور کی جائے گی۔
