آئی ایم ایف کی شرط، گیس مزید 41فیصد مہنگی کرنیکی تیاریاں

حکومت آئی ایم ایف کی شرط کو پورا کرنے کیلیے فروری کے وسط میں گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر 41 فیصد تک اضافہ کرنے کیلیے سوچ بچار کر رہی ہے، جس سے مہنگائی کی ایک نئی لہر پیدا ہونے کا امکان ہے۔
تجزیہ کاروں فبیحہ علی خان اور زایان بابر خان نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان کو فروری کے وسط تک آئی ایم ایف کو گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بتانا ہوگا۔
آئی ایم ایف کے مطابق گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 2.1 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، جس کو کم کرنے کیلیے گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرنا ضروری ہوچکا ہے۔انھوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں کراس سبسڈی میتھڈ کے تحت مختلف کیٹیگری کے صارفین کیلیے مختلف اضافہ کیا جانے کا امکان ہے۔ تاہم آئی ایم ایف نے کراس سبسڈی میتھڈ کی مخالفت کرتے ہوئے یونیفارم میتھڈ کے تحت تمام صارفین کیلیے یکساں قیمت مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ستمبر 2023 تک 2.5 ہزار

جیت کر دگنی خدمت نہ کی تو میرا نام شہباز شریف نہیں

ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

Back to top button