آئی ایم ایف کا پاکستان سے معاہدے کے لیے گرین سگنل

ورچوئل مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو سٹاف لیول معاہدے کے لیے رضامندی ظاہر کر دی گئی ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے پیشگی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسٹاف سطح معاہدے کے لیے گرین سگنل دے دیا، رواں ہفتے یہ معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف کی پیشگی اقدامات کی شرائط پوری کرنے کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور آئی ایم ایف نے پیشگی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جس کے بعد رواں ہفتے اسٹاف سطح کے معاہدے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہونے سے آئی ایم ایف کی آخری پیشگی شرط بھی پوری ہوگئی ہے، چین کے قرضے رول اوور ہونے سے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوگئے ہیں جبکہ باقی دوست ممالک کی جانب سے بھی پاکستان کیلئے اعلان کردہ پیکجز پر جلد عمل درآمد کا امکان ہے۔
tذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف سطح کا معاہدہ ہونے کے بعد نویں اقتصادی جائزے اور پاکستان کے لیے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کے لیے معاملہ آئی ایما اف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پیش ہوگا اور بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو اگلی قسط جاری ہونے کے ساتھ ہی آئی ایم ایف پروگرام بھی ٹریک پر آجائے گا۔
