سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

سائفر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سنائی۔عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹرز شاہ خاور اور ذوالفقار عباس نقوی عدالت میں پیش ہوئے، بانی پی ٹی آئی کے وکیل عثمان گل اور شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک پیش ہوئے۔ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد سائفر کیس کا باقائدہ ٹرائل اڈیالہ جیل میں شروع ہو جائے گا۔

گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے سائفر کیس میں اوپن ٹرائل نہ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ سلیکٹڈ میڈیا کو اندر بلایا گیا ہے جس پر خصوصی عدالت کے جج نے کہا کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں گے۔گزشتہ روز عدالت میں درخواستوں پر بحث کی گئی جس کے بعد عدالت نے فرد جرم کے لیے 13 دسمبر کی تاریخ مقرر کی۔عدالت نے چالان کی نقول، نوٹیفکیشن اور میڈیا رسائی سے متعلق 6 متفرق

ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے تبادلوں پرپابندی

درخواستوں کو نمٹایا۔

Back to top button