عمران خان وزیراعظم نہیں رہے ، نوٹیفکیشن جاری
صدر مملکت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 58 (1) کے تحت قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد عمران خان نیازی اب وزیراعظم نہیں رہے،جس کا نوٹیفکیشن کابینہ ڈویژن نے جاری کر دیا ہے۔
کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان کے وزیراعظم نہ رہنےکے نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری ہوگا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی تاہم ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک کو آئین کے خلاف قرار دے کر مسترد کردیا جس کے بعد وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ انہوں نے صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کا کہہ دیا ہے قوم الیکشن کی تیاری کرے، جس کے بعدصدر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کردی تاہم اپوزیشن نے اس سارے عمل کو غیر آئینی قرار دیا اور اسمبلی کے اندر ہی دھرنا دے دیا۔
فوجی قیادت کا عمران کے فیصلوں سے لاتعلقی کا اظہار
یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی کارروائی پر سپریم کورٹ نے بھی ازخود نوٹس لے لیا، جس پرابتدائی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نےکیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔