عمران خان چالاک آدمی ہیں، اعظم سواتی، شہباز گل سے تعلق نہیں

پاک فوج کے سابق سپہ سالار جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو چالاک آدمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے مہارت سے جھوٹ بولتے ہیں کہ ہر کوئی ان کی باتوں کا یقین کر لیتا ہے۔

صحافی شاہد میتلا کی رپورٹ کے مطابق جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے اس سوال پر کہ کراچی میں مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑنے کا حکم کس نے دیا تھا؟ انہوں نے کہا کہ بریگیڈئیر حبیب اس وقت سیکٹر کمانڈر تھے، جنرل فیض نے مقدمہ درج کرنے کا کہا مگر نچلے لیول پر کچھ زیادہ ہوگیا، ہم نے ذمہ دار افسر کو ہٹا دیا تھا۔

اعظم سواتی اور شہبازگل کو ننگا کرنے کے الزام پر جنرل (ر) باجوہ نے کہا ان کا ان واقعات سے کوئی تعلق نہیں، بعض اوقات ایجنسیوں میں شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش ہوتی ہے، یہ سب نچلی سطح پر ہوتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سابق آرمی چیف نے کہا کہ شیخ رشید سے زندگی میں صرف دو بار ملاقات ہوئی ہے ، شیخ رشید نے کہا تھا کہ عمران خان سے حکومت نہیں چل رہی جنرل صاحب کچھ کریں۔

کیا پاکستان عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کا کیا دھرا بھگت رہا ہے؟

Back to top button