شرح سود میں اضافہ،بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں مزید ایک فیصد اضافہ کردیا کردیا، بنیادی شرح سود بڑھ کر 21 فیصد ہوگئی۔
آئی ایم ایف معاہدے میں پیشرفت کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک ماہ میں دوسری مرتبہ انٹرسٹ ریٹ میں اضافہ کردیا۔
مرکزی بینک نے شرح سود ایک فیصد بڑھا کر 21 فیصد کردیا، جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شیڈول سے ہٹ کر میٹنگ کے بعد نئی مانیٹری پالیسی جاری کردی۔
مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا فیصلے پر کہنا ہے کہ مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔
