مریم نواز کے اکلوتے بیٹے نے اپنی بیوی کو طلاق کیوں دی؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کے اکلوتے بیٹے اور سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے نواسے محمد جنید صفدر نے دوسالہ بعد ہی اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی۔ سوشل میڈیا میں خبریں گردش کرنے کے بعد جنید صفدر نے اب اپنی شادی طلاق پر ختم ہونے کی تصدیق کردی۔
خیال رہے جنید صفدر دسمبر 2021 میں قومی احتساب بیورو یعنی نیب کے سابق چیئرمین سیف الرحمٰن خان کی صاحبزادی عائشہ سیف خان سے رشتہ ازدواج میں بندھے تھے۔دونوں کی شادی کی تقریبات متعدد دن تک چلتی رہی تھیں، جن میں مریم نواز سمیت خاندان کے دیگر افراد کو بھی انتہائی خوشی سے دیکھا گیا تھا۔
دو سال تک جنید صفدر اپنی اہلیہ کے ساتھ اکٹھے رہے اور متعدد مقامات پر ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہیں۔محمد جنید صفدر اور ان کی اہلیہ کے درمیان اختلافات کی خبریں میڈیا میں نہیں آئیں تھیں، تاہم کچھ دن سے سوشل میڈیا پر ان کی طلاق کی چہ مگوئیاں جاری تھیں اور اس حوالے سے مختلف دعوے کئے جا رہے تھے۔ تاہم اب جنید صفدر نے 12 اکتوبر کو چہ مگوئیوں کو ختم کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں طلاق کی تصدیق کی۔
مریم نواز کے صاحبزادے نے مختصر انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ان کی شادی طلاق پر ختم ہونے کی خبریں سچی ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ طلاق ان کا ذاتی معاملہ ہے اور ساتھ ہی انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ ان کی شادی ختم ہونے سے متعلق خبریں دیتے وقت ان کی پرائیویسی کا خیال رکھیں۔محمد جنید صفدر نے امید کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں توقع ہے کہ طلاق کا فیصلہ ان کے لیے اور ان کی سابق اہلیہ کے لیے باعث سکون اور خوشی کا سبب بنے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ مذکورہ معاملے پر مزید کوئی بات نہیں کرنا چاہتے اور ساتھ ہی انہوں نے سابق اہلیہ کی خیریت اور بہتری کی دعا بھی کی۔
خیال رہے کہ جنید صفدر کی شادی میاں خاندان میں چند سال بعد ہونے والی خوشی کی بڑی تقریب تھی، اس سے قبل مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنسا صفدر کی شادی 2015 میں ہوئی تھی۔جنید صفدر اور عائشہ سیف خان کا نکاح اگست 2021 میں لندن میں ہوا تھا تاہم ان کی شادی کی تقریبات دسمبر میں اسلام آباد میں ہوئی تھیں۔جنید صفدر کا خاندان 14 دسمبر کو بارات لے کر عائشہ سیف خان کے گھر پہنچا تھا اور گزشتہ شب ہی ان کا استقبالیہ منعقد ہوا تھا۔جنید صفدر کی بارات لے جانے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جن میں مریم نواز کو بہت سراہا گیا تھا۔دونوں کی شادی کی مرکزی تقریبات میں شہباز شریف سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما بھی شریک ہوئے، علاوہ ازیں دیگر سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی تھی تاہم نواز شریف لندن میں ہونے کی وجہ سے تقریبات میں شریک نہیں ہوئے تھے۔
تاہم دھوم دھام سے ہونے والی اس شادی کا اختتام طلاق پر ہوا ہے لیکن ابھی تک اس حوالے سے حقائق سامنے نہیں آ سکے کہ وہ کیا وجوہات یا اختلافات تھے جن کی وجہ سے جنید صفدر کی شادی بمشکل دو سال ہی چل سکی اور وہ اپنی اہلیہ کوعائشہ
غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو جانا ہوگا،نوکمپورومائز
سیف کو طلاق دینے پر مجبور ہو گئے؟