نیب ٹیم منی لانڈرنگ کیس میں عمران خان کو نوٹس موصول نہ کرا سکی

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو نوٹس موصول کرانے کیلئے زمان پارک پہنچنے والی دو رکنی ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، زمان پارک کے باہر موجود کارکنوں نے ٹیم کو گھر تک رسائی نہیں دی
نیب اسلام آباد کی ٹیم منی لانڈرنگ کیس میں نوٹس وصول کروانے عمران خان کے گھر پہنچی۔ تاہم نیب کی ٹیم کو عمران خان کے گھر تک رسائی نہ مل سکی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے پیش نظر ٹیم کو اہلکاروں نے کافی دیر تک روکے رکھا۔ ٹیم کچھ دیر انتظار کرنے کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔ عمران خان کو 9 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ نیب کی چار رکنی ٹیم 24 فروری کو بھی زمان پارک آئی تھی۔ نیب ٹیم پہلے ہی توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے 9 مارچ کی طلبی کے نوٹس کی تعمیل کرواچکی ہے۔
