نواز، زرداری سمیت متعدد سیاستدانوں کے کرپشن کیسز بحال

نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف، آصف زرداری سمیت متعدد سیاستدانوں کے 80سے زائد کرپشن کیسز کو بحال کر دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے کیسز کی بحالی سے متعلق رجسٹرار احتساب عدالت اسلام آباد کوخط لکھ دیا، نیب نے سپریم کورٹ فیصلے پر احتساب عدالت میں 80 کیسز کھولنے کا فیصلہ کیا۔

نیب کی جانب سے کیسز کا ریکارڈ احتساب عدالت کو کل پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کےخلاف کیسز بھی بحال کر دیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا داخل دفتر کیا گیا کیس بھی کھل گیا۔

سابق صدر آصف زرداری کےخلاف جعلی اکاؤنٹ کیسز بھی بحال ہوگئے ہیں، جبکہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کےخلاف رینٹل پاور کیس بھی کھل گیا۔نواز شریف، آصف زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس بھی کھل گیا۔

پاکستانیوں نے اپنی مس یونیورس سے تعلق کیوں توڑ لیا؟

Back to top button