نوازشریف کی قیادت میں بھرپورالیکشن مہم چلائیں گے

صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کاکہنا ہے کہ الیکشن کی آمد آمد ہے ۔نوازشریف کی قیادت میں بھرپورانتخابی مہم چلائیں گے۔

صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف کا  کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی روشنیوں کا شہر ہے۔نوازشریف کی جانب سے کراچی کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔کراچی معیشت میں اہم کردار ادا کررہاہے۔کراچی کی معیشت ملکی معیشت کا نصف ہے۔نوازشریف نے کراچی کو ہمیشہ خصوصی توجہ  دی۔کراچی پاکستان کامعاشی گیٹ وے ہے۔1993میں کراچی کاامن تباہ ہو چکا تھا ۔کراچی میں بوری بند لاشیں ملتی تھیں۔بھتہ خوری ہوتی تھی۔

سابق وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھاکہ صنعتکار کراچی سے جارہے تھے ۔نوازشریف نے کراچی سے بدامنی کا خاتمہ کیا۔نوازشریف نے کراچی کو گرین لائن منصوبہ دیا۔دھاندلی کے ذریعے اقتدار چھینا گیا۔اب الیکشن کی آمد آمد ہے۔نوازشریف کی قیادت میں بھرپور الیکشن مہم چلائیں گے۔مسلم لیگ ن کا

معتوب کتابیں

منشور جلد عوام کے سامنے آئے گا۔

Back to top button