آئی ایم ایف سے مذاکرات ناکام، ڈالر 18 روپے 19 پیسے مہنگا

انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈز سے مذاکرات ناکام ہونے پر ڈالر عالمی مارکیٹ میں 18 روپے 19 پیسے مہنگا ہو کر 284 روپے 30 پیسے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا ہے جس کے نتیجے میں اس کی قیمت 284.30 روپے ہوگئی ہے۔

زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ایکس چینج ریٹ حقیقی بنیادوں پر مارکیٹ فورسز پر چھوڑنے کی سخت ہدایات اور بیشتر مطلوبہ شرائط پوری ہونے کے باوجود آئی ایم ایف کی نت نئی شرائط سے رواں ہفتے بھی سٹاف لیول معاہدہ نہ ہونے کی خبروں سے ڈالر کی پرواز جاری ہے۔

اس طرح سے گزشتہ دو روز میں ڈالر کی نسبت پاکستانی روپیہ 2.35 فیصد ڈی ویلیو ہو گیا، مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے بھی آئی ایم ایف قرض پروگرام معاہدے میں تاخیر ہو رہی ہے اور درآمدی ادائیگیوں کے دباؤ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

اِن فلوز نہ آنے اور معیشت کی مستقبل سے متعلق غیریقینی ماحول نے ڈالر کی طلب کو بڑھا دیا ہے جس سے ڈالر دوبارہ بے قابو ہوتا نظر آ رہا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الوقت درآمدی سرگرمیاں تقریبا منجمد ہیں جس کی وجہ سے گذشتہ چند ہفتوں سے ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی فوری رہائی کا حکم

Back to top button