ایشیا کپ ،پاکستان نے ایشین کرکٹ کونسل سے اضافی خرچہ مانگ لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی  ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد ایشیا کپ میں ہونیوالے اضافی اخراجات مانگ لئے۔پاکستان کو مکمل ایونٹ کی میزبانی کرنا تھی مگر دورے سے بھارتی انکار پر سری لنکا کو بیشتر میچز کرانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا،پاکستانی میدانوں پر صرف چار ہی میچز ہو سکے۔ٹیموں کو سری لنکا لے جانے اور واپس پاکستان لانے پر اضافی رقم بھی خرچ ہوئی، پاکستان نے اے سی سی سے چارٹرڈ فلائٹ کے اخراجات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

حکام نے کہا کہ مکمل ایونٹ پاکستان میں نہ کرانا ایشین کونسل کا ہی فیصلہ تھا لہذا اضافی اخراجات بھی اسی کو برداشت کرنے چاہیئں، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی میٹنگ میں چارٹرڈ فلائٹ کے اخراجات کی منظوری لی گئی تھی ۔

فلائٹس پری کوالیفائی نہ کرنے والی سری لنکن کمپنی کلاسک ٹریول کے ذریعے بک کرائی گئیں، اس نے چار چارٹرڈ فلائٹس کیلیے 2 لاکھ 81 ہزار 700

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان اربوں ڈالر کے معاہدوں پردستخط

ڈالر کا ریٹ دیتے ہوئے تمام رقم ایڈوانس طلب کی۔

Back to top button